ابھی تک اس بلڈنگ کو مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا: وکیل سی ڈی اے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے سب لیز ہولڈر اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخلی سے روک دیا۔ عدالت نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران سی ڈی اے سے مختلف نکات پر وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وکیل علی رضا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مالکان کے حقوق کو سی ڈی اے مان چکا ہے، 15 یا 18 فیصد لیز کی رقم بھی سی ڈی اے وصول کرچکا ہے،جسٹس انعام امین مہاس نے کہا کہ جو لوگ بلڈنگ میں داخل ہوئے آپ نے انھیں کیوں تسلیم کیا ؟کیا اس بلڈنگ کو مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا؟
وکیل سی ڈی اے کاشف ملک نے کہا کہ ابھی تک اس بلڈنگ کو مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا،جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ کیا سرٹیفکیٹ کے بغیر رہائشیوں نے رہنا شروع کردیا،جسٹس انعام امین نے کہا کہ اگر کمپنی اپیل نہیں کرتا تو کیا ان کا کوئی رائٹ نہیں ہو گا؟