عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے سے 226 روپے 98 پیسےہو گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 16 پیسے کمی سے 268 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *