منصوبے پرعملدرآمد کیلئے ایرانی کی منظوری لازمی ہوگی، برطانوی میڈیا
ایران امریکا جنگ بندی کے اسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات کا پہلار دورشروع ہوگیا، پہلے سیشن میں دو طرفہ اور سہ فریقی مذاکرات ہورہےہیں،مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کےنمائندے شریک ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور قطر کی ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق بات چیت ہوئی،جس میں مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی طور پر 6 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایرانی کی منظوری لازمی ہوگی۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر سےملاقات ہوئی،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کاجےڈی وینس سےمصافحہ کیا،رہنماؤں نے خوشگوار موڈمیں ایک دوسرےکوگلےلگایا، اسٹیو وٹکوف اورجیرڈکشنربھی موجود تھے،ایران امریکا تکنیکی مذاکرات کو آگے بڑھانےپربات چیت ہوئی۔