ایران نے معاہدہ نہ کیا تو انھیں مکمل طور پرتباہ کردوں گا

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت حملے کی دھکمی دیدی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے، اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایران سخت حملے کریں گے، جس طرح ہم نے پچھلے ہفتے کیا تھا، بلکہ حملہ اس سے بھی شدید ہوگا۔

دوسری جانب فوکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو انھیں مکمل طور پرتباہ کردوں گا، آبنائے ہرمز بند کی تو تباہ کن ردعمل دیں گے۔ ان کے پاس ملک نہیں رہےگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز کو قبضے میں لےسکتے ہیں۔ امریکا آبنائے ہرمز کو گارڈین اینجل  کے طور پرکنٹرول کر سکتا ہے، ایرانی ہم سے ڈیل نہیں کریں گے ہم ٹول ٹیکس لینا شروع کریں گے۔ 20 فیصد تیل بھی لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *