ملزمان سے مختلف انسانی اعضا بھی برآمد ہوا،ذرائع
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران انسانی اعضا کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گھر سے مختلف انسانی اعضا اور مبینہ طور پر انسانی گوشت بھی برآمد ہوا۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون ون میں بڑی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق انسانی اعضا کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان دھر لیے گئے۔ چھاپے کے دوران گھر سے مختلف انسانی اعضا اور مبینہ طور پر انسانی گوشت بھی برآمد ہوا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اعضا قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کیلئے بھجوا دیئےگئے ہیں ۔ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔