ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فیفا کی جانب سے تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد “فاک لینڈز ہمارا ہے” کا سیاسی بینر اٹھا لیا۔ مارٹینیز اور جیووانی کو بینر شائقین کی جانب لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیفا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اسٹیڈیم کے اندر سیاسی، توہین آمیز یا امتیازی نوعیت کے بینرز، جھنڈے یا دیگر مواد کی نمائش پر پابندی ہے۔ فیفا کی جانب سے کھلاڑیوں پر جرمانے لگ سکتے ہیں۔