ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کی تقریباً 19 سال پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں شائقین فٹبال ماضی اور مستقبل کی علامتی جھلک قرار دے رہے ہیں۔
یہ تصاویر 2007 میں ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تھیں، جب صرف چھ ماہ کے لامین یامال نے ایف سی بارسلونا، یونیسیف اور بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کی مشترکہ فلاحی مہم میں حصہ لیا تھا، اس موقع پر اس وقت 20 سالہ لیونل میسی نے ننھے یامال کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائی تھیں