کراچی پورٹ عالمی ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر رہا ہے
کراچی پورٹ نے مالی سال 2025،26 میں اپنی 138 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق ایک سال کے دوران کراچی پورٹ پر 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ 27 لاکھ 50 ہزار کنٹینرز اور 2015 کارگو جہازوں کو کامیابی سے سہولت فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ خطے کی صورتحال کے باوجود کارگو فیڈر سروس شروع کی گئی اور کراچی سے عمان سمیت دیگر ممالک کے لیے ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ترسیل کا آغاز کیا گیا۔