جو بھی پالیسی بنتی ہے عوام کے خلاف بنتی ہے،آخر میں عوام سے پیسہ نکالا جاتا ہے: ہمایوں خان


پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے حکومت کی پٹرولیم پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ اگر آج 20 ہزار لیٹر تیل خریدیں اور قیمتیں تبدیل ہوجائیں تو پٹرول پمپ مالکان کو اتنا منافع نہیں ملتا جتنا سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کے بعد ہمارا منافع 7 روپے بنتا ہے، فرنچائز فیس ایک روپے 20 پیسے جبکہ بینک چارجز ایک سے 2 روپے تک ہوتے ہیں، یوں ہمارا منافع مشکل سے 4 روپے فی لیٹر رہ جاتا ہے۔

چیئرمین پیٹرول پمپ اونرز نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا حکومت کیا کررہی ہے، حکومتی پالیسیاں غلط ہیں اور جو بھی پالیسی بنتی ہے وہ عوام کے خلاف بنتی ہے، آخر میں عوام سے ہی پیسہ نکالا جاتا ہے۔

ہمایوں خان نے سوال اٹھایا کہ عالمی ریٹ کو اوگرا کیسے ریگولیٹ کرے گا؟ حکومت نےسارا ملبہ او ایم سیز اور انٹرنیشنل فارمولے پر ڈالنےکا فیصلہ کیاہے ، سمجھ نہیں آرہی حکومت آخر کیا کرنا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *