24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں

پاکستان پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کرنے جا رہا ہے،مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج سجانے والی انیقہ معراج ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ کے 75ویں سالگرہ ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس ورلڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق یہ فیسٹیول 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہو گا،24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں، جن کی تعلیمی تخصص اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ میں ہے۔

انیقہ معراج کاکہنا ہے کہ میری خواہش ہےکہ میں اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بنوں،جبکہ بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کروں تاکہ پاکستان کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔

اگرچہ مس ورلڈ مقابلے میں یہ پاکستان کی پہلی شرکت ہو گی،تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان کی نمائندگی دیگر عالمی مقابلۂ حسن میں بھی ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *