کانفرنس میں دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیاں ، سرمایہ کاراور اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے
عالمی ٹیک کانفرنس 2026 کا آغاز 31 اگست سے سعودی عرب میں ہوگا۔
عالمی ٹیک کانفرنس میں دنیا بھرکی بڑی ٹیک کمپنیاں،سرمایہ کار اور اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے،اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد عالمی مقررین اور ٹیک ماہرین شریک ہوں گے، مصنوعی ذہانت، فائیوجی، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت،روبوٹکس،فن ٹیک اورڈیجیٹل انفرااسٹرکچرپرتبادلہ خیال ہوگا،عالمی سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کواربوں ڈالر کے مواقع میسر ہوں گے،کانفرنس میں عالمی ٹیک کمپنیوں کی نئی مصنوعات اورجدید حل بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
پاکستانی اسٹارٹ اپس بھی لیپ 2026 میں شرکت کریں گے، اگنائیٹ منتخب پاکستانی اسٹارٹ اپس کو لیپ 2026 میں شرکت کے لیے اسپانسر کرے گا،عالمی ٹیک کانفرنس 3 ستمبر تک ریاض میں جاری رہے گی ۔