نئے کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی ہے، کپتان
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےکہا سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج ٹیم کی بڑی طاقت ہے،نئے کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کاکہنا ہےکہ ویسٹ انڈیزمیں کھیلناہمیشہ بڑا چیلنج ہوتا ہے،ٹیم نے کنڈیشنز کےمطابق بھرپورتیاری کی ہےاورکھلاڑی پراعتماد ہیں،چار روزہ وارم اپ میچ نےکھلاڑیوں کوکنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونےکابہترین موقع فراہم کیا،ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل 5 روزتک نظم وضبط اورمستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی دوٹیسٹ میچز کی سیریز 25 جولائی سے شروع ہوگی،پہلا ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی،ٹارووبامیں 25 سے 29 جولائی تک ہوگا،دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف سپین میں کھیلا جائےگا،دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں،پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں یہ تیسری جبکہ بیرون ملک دوسری ٹیسٹ سیریز ہے۔
قومی ٹیم نےسیریزسے قبل پورٹ آف سپین میں چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے،وارم اپ میچ میں اوپنر اذان اویس اوربابراعظم نےپہلی اننگزمیں سنچریاں سکورکیں،شان مسعود اور عبداللہ فضل نے پہلی اننگزمیں نصف سنچریاں بنائیں،دوسری اننگزمیں اویس ظفر اور سلمان علی آغا نے نصف سنچریاں بنائیں،فاسٹ بولر محمد علی نے ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 5 ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان تین جیت چکا ہے،دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک 56 ٹیسٹ میچز کھیلےجاچکےہیں،پاکستان 22 جبکہ ویسٹ انڈیز 19 میچز جیت چکا ہے 15 میچ ڈرا ہوئے،ویسٹ انڈیزدے سیریز کے لیےپاکستان کے 15 رکنی سکواڈمیں 4 کھلاڑی پہلی بارکھیل رہے ہیں،جن میں علی عثمان،اویس ظفر،عبید شاہ اور غازی غوری شامل ہیں۔