ریسکیو ٹیم نےملبے تلے دبے چاروں افراد کو نکال لیا،زخمی اسپتال منتقل، ریسکیو

لاہور کے علاقے شاداب کالونی میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیروزپور روڈ کے قریب شاداب کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت اچانک گر گئی۔

ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبے چاروں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں کی شناخت عمران، عدنان، اعجاز اور حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت مٹی اور ٹی آئرن گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *