آزاد کشمیر الیکشن، اگر 12سیٹس ختم کی جاتی ہیں تو پھر مہاجرین کا اسٹیٹس بھی ختم ہو جائے گا، بلال بٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے حلقہ ایل اے 34 – جموں ون میں آئی پی پی کے امیدوار بلال مختار بٹ کی حمایت کا اعلان کردیا، ضلعی صدر  منشاء گجر کا کہناتھا کہ مرکزی مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور طریقے سے بلال بٹ کی حمایت کرے گی ۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بلال مختار بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہماری جماعت کا منشور صرف اور صرف حقوق مہاجرین کا تحفظ ہے ،   اس سے قبل یہاں کسی نے اصلی مہاجر کو اہمیت نہیں دی ،  ہم اصل مہاجرین ہیں اور مہاجرین کے حقوق کا دفاع کریں گے ،  اصلی اور جعلی امیدوار میں فرق کریں اور دھوکہ نہ کھائیں ،   کشمیری مہاجرین کو آج تک ان کے حقوق نہیں دئے گئے ،  2 اگست کا دن اصل مہاجرین کی مہاجریت کی فتح کا دن ہو گا ،   استحکام پاکستان پارٹی نے اصلی مہاجر کو ٹکٹ دے کر اصلی  کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے ،   کسی کا باپ بھی مہاجرین کی بارہ سیٹیں ختم نہیں کر سکتا ،   اگر بارہ سیٹس ختم کی جاتی ہیں تو پھر مہاجرین کا اسٹیٹس بھی ختم ہو جائے گا ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *