خالدنظامی طویل عرصےسےعلیل تھے،اہل خانہ کی تصدیق
معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کر گئے ۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے،اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی ، مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون سیکٹر پندرہ بی میں ادا کی جائے گی ۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار اور موسیقار خالد نظامی نے”انکل عرفی”، “شہزوری” اور “ان کہی” سے شہرت حاصل کی ۔ انہوں نے نے متعدد یادگار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ شوبز شخصیات اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خالد نظامی کے انتقال سے شوبز انڈسٹری ایک باصلاحیت اداکار اور کامیڈین سے محروم ہوگئی ۔ ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔