لیبیا میں کشتی حادثے میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے
سپریم کورٹ نے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ثاقب عرف ججا کی ضمانت منظور کرلی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے مطابق منی لانڈرنگ کا مقدمہ انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کی تحقیقات کے دوران درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کی 14 مرکزی مقدمات میں ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کا قانونی حق نہیں رکھتا اور اس کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر مقدمات کا موجودہ کیس سے براہ راست تعلق نہیں بنتا۔