پیٹرولیم لیوی کم کرنے پر آئی ایم ایف راضی نہیں ہوگا: وزیر پیٹرولیم

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف لیوی کم کرنے پر راضی نہیں ہوگا لیکن اگر متبادل لیوی کا آپشن مل گیا تو شائد راضی ہو جائے تاہم آج پیٹرول پر لیوی جنگ کے دوران عائد لیوی سے کم ہے ۔ قائم مقام چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ تعین عالمی مارکیٹ میں سات دن کی ایوریج قیمت سے کرتے ہیں۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ قیمتوں کا روزانہ تعین کا طریقہ کار ایک سلو پائزن ہے، اس وقت عوام کی حالت یہ ہے پتہ نہیں آج ریٹ کیا ہے کل کیا ہوگا، اب روزانہ سلو پائزن دیا جا رہا ہے نہ مر سکتے ہیں نہ جی سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *