مبینہ سکرین شاٹ کے مطابق اداکارہ سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کردیا۔
عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں متعدد بار رابطے کی کوششوں اور اسنیپ چیٹ پر گفتگو جاری رکھنے کی درخواستوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا، “مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی۔”
واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کررہی ہے۔