سید محمد احمد میرے بڑے ہیں اور مجھے سب کے سامنے معافی مانگنے میں بھی کوئی شرم نہیں 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار  فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سید محمد احمد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیٹ پر سر پر بال نہ ہونے کا مذاق اڑانے  پر جونئیر اداکار کا نام لیے بغیر گفتگو گی۔

سید محمد احمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے سینئر اداکار کا ساتھ دیتے ہوئے مذاق اڑانے والے اداکار سے پبلک کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جونیئر آرٹسٹ کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد مذاق اڑانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *