نئی MG ZS پہلی بار ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے
ایم جی پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے بعد دوسری جنریشن کی MG ZS کو باضابطہ طور پر پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔
نئی MG ZS پہلی بار ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ اس کا بنیادی ویریئنٹ روایتی 1500 سی سی پیٹرول انجن سے لیس ہے۔
نئی MG ZS کو تین ویریئنٹس وائب (Vibe)، ایکسائٹ (Hybrid+ Excite) اور ایسنس (Hybrid+ Essence) میں پیش کیا گیا ہے۔
وائب بنیادی نان ہائبرڈ ماڈل ہے جبکہ ایکسائٹ اور ایسنس جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
کمپنی کے مطابق نئی نسل کی ZS پہلے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ لمبی اور چوڑی ہے اور اسے مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔