استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک 1192 ووٹ لے کر آ گے
مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔
مظفرآباد :ایل اے 27
تفصیلات کے مطابق ایل اے 27 کے 197 میں سے 29 پولنگ سٹیشن کا نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک 4545 ووٹ لے کر آ گے ہیں جبکہ ن لیگ کی نورین عارف 2521 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے سردار جاوید 410 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔
مظفرآباد: ایل اے 28
مظفرآباد کے حقلہ ایل اے 28 کے 174 پولنگ سٹیشنز میں سے 125 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ موصو ل ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل نقوی 20305 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد 20088ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔۔