تمام افراد کی پولیس نے لوکشین نکالنے کے لیے وفاقی حساس ادارے سے رابطہ کر لیا

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی پراسرارموت کا معمہ حل کرنے کے لیےپولیس کی تحقیقات جاری ہیں ،تفتیشی حکام نے میر رضا کے کال ڈیٹا ریکارڈ سے آخری 15 افراد کا سی ڈی آر حاصل کر لیا ہے۔

پولیس کےمطابق ان تمام افراد کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے وفاقی حساس ادارے سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکےکہ میر رضا نے گھر سے یونیورسٹی روڈ تک سفر کے دوران کن افراد سے رابطہ کیا۔

تفتیشی حکام کاکہنا ہےکہ کال ریکارڈ کے ذریعے گلستانِ جوہر اور گردونواح میں موجودگی اور نقل و حرکت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نےمیررضا کے قرض داروں کی لسٹ بھی بنالی،دو بھائیوں سمیت آٹھ افرادکامیررضا پر قرضہ تھا، دونوں بھائیوں کاکروڑوں اورباقیوں کا لاکھوں روپےمیں تھا،پولیس نے تمام قرض داروں کوشامل تفتیش کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نےگزشتہ روز ورثا سےملاقات کی اورجائے وقوعہ کا دورہ کرکےشواہد اکٹھے کیے،تحقیقاتی ٹیم میں سی آئی سی ممبرکاشف افتخارکو بھی شامل کیاگیا،جو ٹیم کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *