آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان ایرانی فوج
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد اکرمینیا نےکہا ہےکہ امریکا کو آبنائےہرمز کی موجودہ صورتحال کو قبول کرنا ہوگا، ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایرانی فوج کےترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نےکہا آبنائےہرمزکی نئی صورتحال کو نظر انداز کرنےکی کوشش کی گئی تودشمن کوبھاری قیمت چکاناہوگی،آبنائےہرمز سےمتعلق ایران کےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی پوزیشن پر ڈٹی رہیں گی۔