کراچی (ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک) ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کی جانب سے تھانہ شارعِ فیصل پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔مذکورہ پولیس ٹیم نےچند روز قبل جوہر موڑ کے قریب ایک شہری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے تھانہ شارعِ فیصل پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اُنہیں CC-III اسناد اور نقد انعام سے نوازا اور تمام افسران و جوانوں کو آئندہ بھی اِسی جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔