پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دے۔ آزاد خان

کراچی (یوم ٹی وی نیوز ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان ویسٹ زون پولیس ہیڈکوارٹرز اجمیر نگری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل و دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے سیکیورٹی و انتظامی امور اور دفاتر کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *