نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال (جزوی) صدر (جزوی) چنیسر ٹاؤن (جزوی) کے علاقے متاثر ہوں گے

کراچی (ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک)

عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 9 پمپس کو عارضی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔ کام کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے ہوگا اور 27 اپریل بروز پیر تک جاری رہے جس کے مطابق
27 اپریل سے 9 میں سے 7 پمپس بحال کر دیے جائیں گے
باقی 2 پمپس مزید 5 دن بند رہیں گے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فورتھ فیز، K-II اور K-III سسٹمز سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ پانی کی عدم فراہمی سےنارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلستانِ جوہر،گلشنِ اقبال (جزوی)، صدر (جزوی)
،چنیسر ٹاؤن (جزوی) طور متاثر ہوں گے
اس دوران نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے، جبکہ دیگر پمپس کے ذریعے شہر کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور پیشگی ذخیرہ کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *