مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے ابھی خبر

پیٹرول کی قیمتوں کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ اوگرا نے جولائی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے سے کم ہوکر 241 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلینڈر تین ہزار 643 روپے 41 پیسے سے کم ہوکر دو ہزار ا848 روپے 91 پیسے ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *