فی تولہ سونا سستا ہو کر 419636 روپے کا ہو گیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 5200 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے پر آ گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی می سونا 52 ڈالر سستا ہو کر فی اونس 3972 ڈالر پر آ گیاہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے کم ہوکر 6242 روپے ہوگئی۔