ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ سےہاتھ نہیں ملایا

بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی آئی پی ایل میچ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر تنقید کی زد میں آگئے۔

پورٹس کےمطابق میچ کے دوران ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا،جبکہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھتے بھی دکھائی دیے۔

میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ نے بھارتی اسٹار بیٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کے باوجود اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ضروری ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *