بندکان میں کچھ لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی،پولیس حکام
جنوبی افریقا کے شمال مغربی صوبے کے شہر رسٹن برگ میں بند کان میں حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ایک بند کان میں پیش آیا جہاں کچھ افراد نے پناہ لے رکھی تھی، کان میں ہلاکتیں کس طرح ہوئیں، اس حوالے سے حکام نے فوری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔