عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جہاں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد تک بڑھ گئیں ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 83.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی،دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 5 فیصد اضافے کے ساتھ 89.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر توانائی کی مارکیٹ میں بھی نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *