ہم ہارڈاسٹیٹ نہیں ہیں،آئین وقانون کے مطابق تمام معاملات بلا تفریق چلائیں گے تو یہ ہارڈ اسٹیٹ ہوگی
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے رواں سال اب تک دہشت گردی کے خلاف 40,348 آپریشن کیے جن میں 2,084 مصدقہ دہشت گرد مارے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نےمیڈیابریفنگ کےدوران بتایاکہ رواں سال دہشتگردی کےواقعات میں مجموعی طورپر 819 پاکستانی شہیدہوئے،جن میں 303 فوجی اہلکار، 194 قانون نافذکرنےوالےاداروں کے اہلکار اور 322 شہری شامل ہیں۔