وژن 2030 کے تحت سعودیہ غیرملکی کمپنیوں کو100فیصد مالکانہ حقوق دے رہا ہے

سعودی کمپنی فارمیشن اور بزنس ایکسٹینشن سمٹ 2026 میں پاکستان کی 12 کمپنیوں کے سربراہان اور سعودی الراعی گروپ کےدرمیان ایم او یوز پر دستخط کردیئے گئے ،  معاہدوں کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کا آغاز کریں گی ۔

سعودی کمپنی فارمیشن اور بزنس ایکسٹینشن سمٹ دوہزار چھبیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاک سعودی تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے  وژن دوہزار تیس کو  اہم سنگ میل قرار دے دیا ۔ تقریب سے خطاب میں کہا سعودی وژن دوہزارتیس نے عالمی سرمایہ کاری،نجی شعبے کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *