اسلام آباد،راولپنڈی، پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع

مون سون کا نیا اسپیل ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے اور محکمہ موسمیات نے 18 سے 25 جولائی تک بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے،  اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم میں شدت اختیار کرنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد میں بیس سے تئیس جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *