پاکستان کے ابھرتے ہوئے کم عمر شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر نے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے FIDE (ورلڈ چیس فیڈریشن) کی جانب سے ارینا انٹرنیشنل ماسٹر (AIM) کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق سعد جہاںگیر منج پاکستان کے پہلے کم عمر کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ FIDE کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ انہوں نے سال 2026 میں یہ ٹائٹل حاصل کیا۔


شطرنج حلقوں کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پاکستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعد کی یہ کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی اور ملک میں ٹیلنٹ کو مزید آگے آنے کا موقع ملے گا۔
مختلف کھیلوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے سعد جہاںگیر منج کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور اسے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *