مہنگے داموں پھل اور سبزی فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ز نے 451 مقامات پر قیتیں چیک کیں۔
کراچی(ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک)کراچی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخوں کے نفاذ کی مہم کو موثر بنانے کے لئے متحرک کردار ادا کر نے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا رعایت کارروائی کریں یقینی بنائیں سرکاری نرخ سختی سے نافذ ہوں
کمشنر کراچی آفس کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے امتحانی مراکز کے معائنہ اور تجاوزات کے خاتمہ کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بھی چیک کیں اور مجموعی طور پر ایک روز میں 154 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئ ۔جس میں 3 لاکھ 83 یزار روپے جرمانہ دو دکانیں سیل کی گئیں تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں 54 گراں فروشوں کے خلاف ایک لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع شرقی میں 16 گراں فروشوں پر 56 ہزار روپے ضلع کیماڑی میں 19 گراں فروشوں پر 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دو دکانیں سیل کی گئیں۔ضلع کورنگی میں میں 16 گراں فروشوں پر 46 ہزار روپے ضلع ملیر میں 10 گراں فروشوں پر 35 ہزار روپے ضلع جنوبی میں 32 گراں فروشوں پر ایک لاکھ دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ضلع غربی میں 7 گراں فروشوں پر 7 ہزار 800 روپے جرمانہ عاید کیا گیا