شادی کی تصاویر اچانک غائب ہونے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
اداکارہ نمرہ خان نے شادی کی تصاویر غائب ہونے کی وجہ بتا دی۔
معروف اداکارہ نمرہ خان کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انکی شادی کی تصاویر اچانک غائب ہوگئیں،جس پرانکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،کئی صارفین نےکامنٹ سیکشن میں انکی تصاویر ہٹائے جانے کی وجہ پوچھی۔
جس پر اداکارہ نےمداحوں کےسوالوں کا جواب دیتےہوئے وضاحت دی کہ تصاویر اب بھی موجود ہیں،تاہم نظرِ بد کےخدشے کے باعث انہوں نے انہیں پروفائل پر نیچے منتقل کر دیا ہے۔