قید کے دوران ان کے لیے یہ افواہ ذہنی اذیت انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھی، اداکار راج کندرا

بھارتی بزنس مین و اداکار راج کندرا نے 2021 کے فحش مواد کیس میں جیل میں گزارے 63 دنوں کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربات اور اپنی ذہنی حالت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی بزنس مین راج کندرا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید کے دوران انہیں میڈیا کےذریعےخبرملی کہ انکی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹی انہیں چھوڑ کر طلاق لینے والی ہیں۔

راج کندرا کے مطابق یہ خبر انکے لیےشدید ذہنی دباؤ کا باعث بنی اور وہ انتہائی مشکل وقت سے گزرے،بتایا کہ اس صورتحال کےدوران ایک رات انکے ذہن میں زندگی ختم کرنے کا خیال بھی آیا،تاہم بعد میں حالات بہتر ہوئے۔

راج کندرا کا کہنا ہے کہ قید کے دوران ان کے لیے یہ افواہ اور اس سے پیدا ہونے والی ذہنی اذیت انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *