امریکی جنگ بندی کی تجویز عراقی وزیراعظم علی زیدی نے پیش کی، نیویارک ٹائمز
ایران نے امریکی نئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں۔ امریکی جنگ بندی کی تجویز عراقی وزیراعظم علی زیدی نے پیش کی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق عراقی وزیراعظم علی زیدی نے گزشتہ روز ایران کا دورہ کیا تھا، امریکی جنگ بندی کی تجویز عراقی وزیراعظم نے پیش کی تاہم ایران کا موقف ہے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے تک عارضی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے اثاثے منجمد کر کے انھیں مستقبل میں کیے جانے والے غیر متعلقہ دعووں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے سے ایک خطرناک نظیر قائم ہو گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ آج کے بعد سے جہازوں، ان کے سامانِ تجارت یا اس سے متعلق کسی بھی چیز کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا معاوضہ ایران کے ان فنڈز سے ادا کیا جائے گا جو امریکہ کے قبضے اور کنٹرول میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہرجانے بہت زیادہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن ان کے خیال میں یہی صحیح قدم ہے۔