برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.26 فیصد کمی کے بعد قیمت 87.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.26 فیصد کمی کے بعد قیمت 87.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 7.64 فیصد سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 82.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق خطےمیں کشیدگی کم ہونے سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں بھی کمی آئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا امکان ہے۔