29 جولائی کو صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جولائی کو صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات بھٹ شاہ میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی، جن میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *