سونے کے برعکس دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ
مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے بعد عالمی منڈی میں پیر کو سونے کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ گئی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,110.56 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر ایک فیصد بڑھ کر 4,112.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔
دوسری جانب امریکی ڈالر انڈیکس 0.3 فیصد گرگیا، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا۔
سونے کے برعکس دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 2.8 فیصد بڑھ کر 59.81 ڈالر، پلاٹینم 2.6 فیصد اضافے سے 1,629.15 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 2.1 فیصد بڑھ کر 1,269.43 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔