عبداللہ شفیق اب ٹرینیڈاڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

لاہور قلندرز نے قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے،عبداللہ شفیق اب ٹرینیڈاڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی نے انجرڈعبداللہ فضل کی جگہ عبداللہ شفیق کوقومی ٹیسٹ اسکواڈ میں طلب کیا تھا،عبداللہ شفیق کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد لاہور قلندرز نے انہیں اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *