رواں سال جنوری اور فروری میں 440 پاکستانی غیرقانونی طریقے سے یورپ گئے
غیرقانونی طریقے سےیورپ جانے والےپاکستانیوں میں 64 فیصد کمی، یورپی ایجنسی نےبھی تصدیق کر دی۔
وفاقی حکومت اور ایف آئی اےکی سخت اسکرونٹی اور آف لوڈنگ اقدامات کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیرقانونی طریقےسے یورپ پہنچنے والےپاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ 64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دستاویزات کےمطابق یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے بھی اس نمایاں کمی کی تصدیق کی ہے۔رواں سال جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 440 پاکستانی غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچے، جبکہ گزشتہ سال 2025 کے انہی دو ماہ کے دوران یہ تعداد 1,224 تھی۔