انوکھا واقعہ
گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں میٹا (فیس بک کی پیرنٹ کمپنی) کے دفتر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک پارسل سے اچانک گلہری نکل آئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے داخلی میمو میں بتایا گیا ہے کہ گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی، جس سے ملازمین میں ہلچل اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔