انٹرنیشنل مارکیٹ میں 30 ڈالر 94 سینٹ کم ہوکر فی اونس سونا 4297 ڈالر 97 سینٹ پرآگیا
مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3094 روپےسستا ہوکر452233 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2785 روپے کم ہوکر 386987 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپے گر کر 7173 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 30 ڈالر 94 سینٹ کم ہوکر فی اونس سونا 4297 ڈالر 97 سینٹ پر آگیا۔