تشدد اور غیر انسانی سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے تشدد کی ہر شکل کے خاتمے اور انسانی وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ تشدد اور غیر انسانی سلوک مہذب معاشرے میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعظم نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا۔ کہا تشدد انسانی حقوق، عالمی قوانین اور اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔۔ شہباز شریف نے متاثرین کو طبی، نفسیاتی، قانونی اور سماجی معاونت کی فراہمی پر زور دیا۔ کہا تشدد کے مرتکب عناصر کا احتساب ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ ریاستی تحفظ، قانون پر عملدرآمد اور ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور بدترین تشدد پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔۔ کہا غیر ملکی قابضین تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔۔ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔