انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4111 ڈالر پر آگیا
پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1100 روپےمہنگا ہو کر433536 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھکر 371687 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپےبڑھکر 6462 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4111 ڈالر پر آگیا۔