شین میکڈرمٹ کے استعفی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، ذرائع

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق شین میکڈرمٹ کے استعفے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔شین میکڈرمٹ حال ہی میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی شریک تھے، تاہم اچانک استعفیٰ دینے کے فیصلے نے کرکٹ حلقوں میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شین میکڈرمٹ کے استعفے یا ان کے متبادل کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *