فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے بڑھ کر 7509 روپے ہوگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے پر برقرار رہی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے بڑھ کر 7509 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4605 ڈالر پر مستحکم رہا۔